۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
فلسطین

حوزہ/ یونیسف نے اس بارے میں اپنی ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا: غزہ میں ملبے تلے اب بھی سینکڑوں بے جان لاشیں پڑی ہیں اور انہیں خطرناک سڑنے سے پہلے ملبے کے نیچے سے نکالا ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) نے صیہونی حکومت کی جارحیت کی وجہ سے ملبے تلے غزہ کے سیکڑوں افراد کی لاشوں کی موجودگی کا اعلان کیا ہے۔

یونیسف نے اس بارے میں اپنی ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا: غزہ میں ملبے تلے اب بھی سینکڑوں بے جان لاشیں پڑی ہیں اور انہیں خطرناک سڑنے سے پہلے ملبے کے نیچے سے نکالا ضروری ہے۔

یونیسف نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسرائیلی فوجیوں کے شدید اور بار بار حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں معصوم بچے مارے جا چکے ہیں۔

غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے بھی غزہ کے کھنڈرات کے نیچے ایک ہزار سے زائد شہداء کی لاشوں کے موجود ہونے کے بارے میں خبردار کیا ہے کہ یہ اس علاقے میں ایک انسانی اور ماحولیاتی آفت بن جائے گا۔

اس دفتر نے اعلان کیا: ان لاشوں کو ہٹانے سے وزارت صحت میں رجسٹرڈ شہداء کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا، اور انہیں ہٹانے کے عمل کو طول دینے سے ماحولیاتی تباہی اور متعدی بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔

سرکاری اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کی بمباری سے تقریباً 3 ہزار شہید اور 12 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .